ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بھٹکل:  انڈر 16 اور 19 کرکٹ کھلاڑیوں کے لئے خوش خبری - 30 اپریل کو ہوگا سلیکشن

بھٹکل:  انڈر 16 اور 19 کرکٹ کھلاڑیوں کے لئے خوش خبری - 30 اپریل کو ہوگا سلیکشن

Fri, 28 Apr 2023 21:39:31    S.O. News Service

بھٹکل،29 / اپریل (ایس او نیوز) بھٹکل اسپورٹس کلب کی طرف سےجاری کیے گئے پریس ریلیز کے مطابق ضلع شمالی کینرا کے 16 اور 19 کے درمیانی عمر والے کرکٹ کھلاڑیوں کا سلیکشن کیا جائے گا ۔ جن کھلاڑیوں کا سلیکشن ہوگا انہیں ہبلی میں ہونے والے کے ایس سی اے کے انٹر کلب ٹورنامنٹ میں کھیلنے کا موقع ملے گا۔ 
    
بتایا گیا ہے کہ سلیکشن کی کارروائی 30 اپریل کو صبح کے وقت بھٹکل تعلقہ اسٹیڈیم میں انجام پائے گی۔ خواہشمند کھلاڑیوں سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنا آدھار کارڈ اور برتھ سرٹفکیٹ لازمی طور پر اپنے ساتھ لائیں۔ 
    
عمر کا پیمانہ: انڈر 16 کے لئے  یکم ستمبر 2007 یا اس کے بعد کی پیدائش ہونی چاہیے اور انڈر 19 کے لئے یکم ستمبر 2004 یا اس کے بعد کی پیدائش ہونی چاہیے ۔ خواہشمند کھلاڑی موبائل نمبر 8904600600 پر رابطہ کرکے اپنا نام رجسٹر کر سکتے ہیں۔ 
    
پریس ریلیز میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ گرمی کی تعطیلات کے موسم میں مئی کے مہینے میں ٹورنامنٹس شروع ہونگے ۔ جن کھلاڑیوں نے اپنی تربیت مکمل کی ہے وہ ٹورنامنٹس میں حصہ لے سکیں گے۔ 


Share: